کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ 7 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام
اس سے قبل ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی پیچیدہ انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث کم از کم ایک ہفتہ اور اسپتال میں گزار سکتے ہیں۔
ہفتے کے روز ویٹیکن میں ’مقدس عیسائی سال‘ کی تقریبات منائی گئیں مگر پوہپ فرانسس شدید علالت کے باعث ان میں شریک نہ ہوسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس بیماری کی علامات ظاہر ہونے کے بعد بھی ویٹیکن میں رہ کر کام جاری رکھے ہوئے تھے تاہم 14 فروری کو ان کی حالت مزید خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے دنیا سے تحقیقات کا مطالبہ
اب ویٹیکن کے تازہ بیان کے مطابق ان کی حالت مزید تشویش ناک ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان کی طبی نگہداشت کا عمل جاری ہے۔