پاکستان بمقابلہ انڈیا: دبئی اسٹیڈیم کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے؟

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور انڈیا کے مابین ایونٹ کا سب سے ہائی وولٹیج میچ آج دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

پاکستان کو اس گراونڈ پر انڈیا کی نسبت زیادہ میچز کھیلنے کا تجربہ ہے۔ پاکستان نے اب تک دبئی اسٹیڈیم میں 22 میچز کھیلے ہیں تاہم انڈیا اس گراونڈ پر صرف 7 میچز کھیلنے کے باوجود ان میں سے 6 میچز میں کامیاب رہا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

دبئی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر اب تک 58 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 22 بار جبکہ 34 بار دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: ’ کتنا ٹائم رہ گیا ہے موت کا کھیل شروع ہونے میں؟‘

دبئی اسٹیڈیم میں صرف 4 بار 300 سے زائد رنز کا اسکور ریکارڈ ہوا ہے اور یہ اسکور بنانے والی چاروں ٹیمیں کامیاب رہیں۔

اس گراونڈ میں بلند ترین ہدف جسے اب تک پورا کیا گیا ہے، 287 رنز کا تھا جسے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مکمل کرکے میچ جیت لیا۔

یہ گراونڈ بھارتی بلے باز روہت شرما اور پاکستانی بلے باز بابر اعظم کے لیے بہترین رہا ہے۔ روہت شرما نے اس پر 6 میچوں میں 358 رنز بنائے جبکہ دوسری طرف بابر اعظم نے اس پر 6 میچوں میں 335 رنز اور ایک سینچری بنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp