آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں زلزلہ کشمیر: سوگوار ماں کی کیفیت جب بچہ ملبے سے ہنستا کھیلتا نکل آیا
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، ہٹیاں بالا، چناری چکوٹھی، دھیرکوٹ اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے باعث ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں زلزلہ 2005: سعودی امداد کے سبب آزاد کشمیر میں زندگی و تعلیم رواں دواں
زلزلے کی شدت اور اس کا مرکز کہاں تھا، اس حوالے سے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔














