قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں شکست کی وجہ بیان کردی۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے غلط شارٹ کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے اچھا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہاکہ سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ 280 کے قریب رنز اسکور کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ ہمارے مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم نہیں کیا۔
محمد رضوان نے کہاکہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ہم وکٹیں گنوانے کی وجہ سے 241 رنز تک محدود رہے۔ آئندہ میچ میں غلطیاں نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف کارکردگی دکھاتا ہے، ہم نے اسے آؤٹ کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی۔
واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’یا تو WIN ہے یا تو LEARN ہے، ہم ہار نہیں سکتے، عمران خان بھی اسکرین لگوا کر پچھتائے ہوں گے‘
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 242 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔