چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا تاہم اب بھی ممکن ہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت سے پے درپے شکستوں کے بعد اب بات اگر مگر پر آکر اٹک گئی ہے، جس کے لیے پاکستان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

اب پاکستان کو باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑےگا، جس کے بعد واضح ہوگا کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں جا سکے گی یا نہیں۔

قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ بھاری مارجن سے ہار جائے۔

کل راولپنڈی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا مقابلہ انتہائی اہم ہوگا، اگر نیوزی لینڈ میچ جیت جاتا ہے یا بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہو جاتا ہے تو پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائےگی۔

اس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 2 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

اگر مگر کے امکان کے بعد اب پاکستانی شائقین کرکٹ کی نظریں کل کے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے میچ پر لگ گئی ہیں جو پاکستانی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا، جس کے بعد آج بھارت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا

یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، جب ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس تھی۔ اس وقت پاکستان دفاعی چیمپیئن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ایران کے خلاف بڑے امریکی آپریشن کی تیاری کا انکشاف، خطرات اور جوابی ردعمل کے امکانات بڑھ گئے

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟