پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی عید کی خوشیوں کو مزید لطف و انبساط سے بھرنے کے لیے اس محلے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنا بچین گزارا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کا بچپن لاہور کی فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے۔ انہیں ڈیفنس لاہور میں منتقل ہوئے چند برس ہی ہوئے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بچپن کے دوستوں اور اہل محلہ سے ملنے کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ انہوں نے اپنے پرانے محلے میں کافی وقت گزارا۔
Time flying over my head.
This year got a chance to celebrate #EidAlFitr at my childhood home.
What a rush of memories.#EidMubarak everyone pic.twitter.com/cQ9rbw1N55
— Babar Azam (@babarazam258) April 22, 2023
اس موقع پر بابر کا کہنا تھاکہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں سب کو عید مبارک ہو۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں۔ بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا، 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔