جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں اور ٹیم سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سامنے آگئے اور لب کشائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے۔

انہوں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف کی قسط لینا تو آسان ہے لیکن قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگا۔

گورنر سندھ نے کہاکہ جب قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی اور بولرز کپکپائے تو یہ دیکھ کر سارا مزہ ہی کرکرا ہوگیا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ قومی ٹیم میں بہترین صلاحیت کے حامل بلے بازوں اور جان لڑانے والے فیلڈرز کی ضرورت ہے۔ ایک بار اعلیٰ ترین معیار رکھ کر ٹیم بنالی جائے تو پھر شائقین کرکٹ کو مایوسی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت سے میچ جیتنے کی صورت میں ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp