کراچی کے ملیر گیریژن میں طلبا نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار دن کیسے گزارا؟

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مختلف اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، طلبا نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور ٹارگٹ فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔

11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ارکان نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال جدید اسلحے کے معائنہ کا موقع ملا بلکہ بیشتر نے اس موقع پر اسمال مشین گنز اور پسٹل کا استعمال بھی کیا۔

طلبا نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا اور فیکلٹی ارکان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں بات چیت کا ایک طویل سیشن رہا اور تسلی بخش جوابات پر طلبا نے اطمینان کا اظہار کیا۔

جی سی او ملیر گیریژن نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان حب الوطنی کا عظیم جذبہ رکھتے ہیں اور ملکی ترقی کا ستون ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جی او سی نے طلبا کو سوشل میڈیا پراپیگنڈسٹس سے بچنے اور اس کے مثبت استعمال کی تلقین کی، طلبا کا کہنا تھا کہ یہ سیشن بہت خوش آئند تھا، جس سے انہیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں۔

طلبا نے کہا کہ ہم جان چکے ہیں کہ دشمن ففتھ جنریشن وار فیئر کے ذریعے ایک جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے اور ہمیں کس طرح اس سے مقابلہ کرنا ہے، طلبا و اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کرتے ہوئے فوجیوں کے ساتھ ان لمحات کو اپنی زندگی کے یادگار لمحات قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ