غلطیاں ٹھیک کریں ورنہ بھوٹان سے بھی ہار جائیں گے، راشد لطیف کی پی سی بی سربراہان پر تنقید

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کوچ راشد لطیف نے پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ تباہی کے دھانے پر ایسے ہی نہیں پہنچی اس میں حکومت، پی سی بی چیئرمینز اور سابق لیجینڈز کا اہم کردار رہا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نجم سیٹھی ہوں یا احسان مانی، زکا اشرف یا محسن نقوی، سب اپنا پنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے آئے ہیں اور  آتے ہی لیجینڈز کو اپنے قریب رکھا اور کرکٹ ان کے حوالے کر دی گئی جہاں سے ہماری کرکٹ کی تباہی شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ’پنگا نہیں لینے کا اپن سے‘، راشد لطیف نے یہ دھمکی کس کو دی؟

انہوں نے فرنچائز کرکٹ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو لوگ اس پی ایس ایل چلا رہے ہیں وہ پیشہ ور نہیں،کھلاڑیوں کو پیسہ چاہیے، چاہے پیسہ کمینٹری سے آئے یا ٹی وی پر ایکسپرٹ، کوچ یا مینٹور بننے سے آئے۔

راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی)نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے اپنے ہی کھلاڑی دوسرے چینلز میں بٹھا دیے، پی سی بی نے اپنے اپنے کھلاڑی الگ الگ چینلز پر بیٹھا دیا ہے تا کہ یہ دھندوں پر پردہ ڈال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بنی ہوئی ٹھیک ٹھاک ٹیم تھی لیکن کپتانی کا لالچ دے کر سابق چیئرمین نے بُری روایت ڈال دی، نجم سیٹھی آئے انہوں نے شاداب کو کپتان بنایا، پھر زکا اشرف صاحب آئے اور شاہین آفریدی کو کپتان بنادیا، پھر محسن نقوی آئے انہوں نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنا دیا۔

سابق کوچ نے پاکستانی ٹیم کی تنزلی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ احسان مانی نے جب سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹوایا تھا اس دن سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بربادی کے دن شروع ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا

انہوں نے تجویز دی کہ حکومت بورڈ میں سیاسی بھرتیاں بند اور پی سی بی کے دستور میں تبدیلی کرے، چئیرمین کرکٹ بورڈ کیوں سلیکشن کمیٹی بناتا ہے اور کیوں چیئرمین کے پاس کپتان بنانے کی طاقت ہوتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ بنیادی غلطیاں ہیں جن کو جلد از جلد ٹھیک کرنا ہو گا ورنہ ہم بھوٹان سے بھی ہارنے لگیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟