نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل ترک صدر اردوان کی پارٹی میں شامل

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 جرمنی کے نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل  ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کی 8 ویں غیر معمولی کانگریس میں انہیں ایگزیکٹو بورڈ میں شامل کرلیا گیا۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی 8ویں غیر معمولی کانگریس پیر کو انقرہ میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں 1,607 مندوبین اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سب سے حیران کن اعلانات میں سابق فٹبالر میسٹ اوزل کو سینٹرل ڈیسیژن اینڈ ایگزیکٹیو بورڈ (MKYK) کی تصدیق شدہ فہرست میں شامل ہونا ہے۔

جرمن فٹبالر اوزل نے فہرست میں 43 ویں پوزیشن پر شامل ہوکران اطلاعات کی تصدیق کردی جو ان کی سیاست اور اے کے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے آرہی تھیں۔

انگلش پریمیئر لیگ کے کلب آرسینل کے لیے کھیلنے والے مڈفیلڈر اوزل صدر اردگان کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں اور اپوزیشن گروپس سوشل میڈیا پر ان پر خاصی تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔

انقرہ میں اے کے پارٹی کی 8ویں گرینڈ کانگریس کے دوران جاری کی گئی MKYK فہرست میں اوزل بھی شامل تھے جو فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے پہلے ریئل میڈرڈ کے لیے کھیل چکے تھے۔

یاد رہے کہ ماضی قریب میں ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر بھی اوزل کی جرمنی کے لیے حب الوطنی پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو جرمن بھی سمجھتے ہیں اور ترک بھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی وزارت صحت کے لیے اقوام متحدہ کا انٹر ایجنسی ٹاسک فورس ایوارڈ

آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاجات پر وزیراعظم کی تشویش، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت

آزادکشمیر احتجاج: وزیراعظم کی ہدایت پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل، اسلام آباد میں بھی اہم اجلاس طلب

اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود صمود فلوٹیلا غزہ کی طرف رواں دواں

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات