سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آوٗٔٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی پیج پر گزشتہ ماہ ایک پوسٹ کی گئی جس پر کرکٹ کے ایسے 12 کھلاڑیوں کی تصاویر لگائی گئیں جنہیں یا تو طلاق ہوچکی یا پھر انہیں ان کی بیگمات نے چھوڑ دیا، اور اس پوسٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر بھی شامل تھی۔
وسیم اکرم کا نام شیئر کیے جانے پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ واضح طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس درست معلومات بھی نہیں ہیں۔
Hey @GemsOfCricket You guys are definitely "out of context" and from what I can see you're also out of correct and reliable information! 👏🏼 https://t.co/kn68XKh6xv
— Shaniera Akram (@iamShaniera) February 25, 2025
ان کھلاڑیوں میں ہندوستانی سابق کرکٹر شیکھر دھون، محمد اظہر الدین، ونود کامبلی، روی شاستری، ہاردک پانڈیا، بھارت کے سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک، پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم، انیل کمبلے، شین وارن، جواگل سرناتھ، محمد شامی اور یزوندرا چاہال شامل ہیں۔
شنیرا اکرم کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے ان کی حمایت کی اور پیج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی پوسٹ نہ صرف غلط ہے بلکہ حساس بھی لہٰذا فوری طور پر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کیا جائے۔
Wasim got divorced? Kuch bhi.
Anil Kumble is also divorced? When?@GemsOfCricket should delete this tweet for it being factually incorrect and also insensitive at the same time.— Ankit Uttam (@ankituttam) February 25, 2025
صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں اور انہوں نے طلاق نہیں دی تھی۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے 2015 میں شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔