اداکار ساجد حسن کا بیٹا ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرکے عدالتی ریمانڈ پر انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کردیا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیے: منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے۔

دوسری طرف وکیل صفائی کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ایس آئی یو کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp