پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرت پی خورئیو نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے جان بوجھ کر روسی مفادات کو نظر انداز کیا، اور
مشرق میں نیٹو کی توسیع کا راستہ اختیار کیا۔ مغربی ممالک یوکرین میں عارضی جنگ بندی چاہتے ہیں جو مسئلے کا حل نہیں۔ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا ’خفیہ‘ منصوبہ کیا ہے؟
روسی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک نے یوکرین کو روس مخالف کیمپ میں شمولیت کی دعوت دی، 2014 میں خئیوو میں مغربی ہشت پناہی میں مسلح بغاوت کی گئی، جس کے نتیجے میں خئیو میں ایک انتہا ہسند قوم پرست حکومت برسر اقتدار آئی۔
انہوں نے کہاکہ خئیو حکومت نے منظم طریقہ سے یوکرین میں روسی النسل شہریوں اور روسی بولنے والوں کو نشانہ بنایا، خئیو حکومت نے یوکرین میں روسی النسل شہریوں اور روسی بولنے والوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔
روسی سفیر نے کہاکہ یوکرین دونباس ریجن میں روسی النسل شہریوں اور روسی زبان بولنے والوں کے خلاف کاروائیاں کررہا ہے، مغربی ممالک کے ساتھ معاہدے میں ناکامی کے بعد روس نے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا، جو تین برس قبل کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت جمہوریہ زافورئحیہ اولبلاسٹ کا 75 فیصد رقبہ روسی افواج کے کنٹرول میں ہے، جبکہ لوہانسک کے 99 فیصد علاقے پر روسی افواج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ روسی افواج نے کروسک کے مقبوضہ علاقے کا 67 فیصد بھی قابض افواج سے آزاد کرا لیا ہے، اور پیش قدمی جاری ہے۔ آزاد کرائے گئے علاقوں میں یوکرینی فوج کے عوام کے خلاف مظالم کے ثبوت سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت میدان جنگ مکمل طور ہر روسی افواج کے ہاتھ میں ہے، مغربی ممالک یوکرینی افواج کی تربیت اور اس کو گولہ بارود و ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔
روسی سفیر نے کہاکہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے جون 2024 میں جنگ کے خاتمے کی تجاویز پیش کیں، لیکن یوکرین اور مغرب کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا، مغربی ممالک عارضی جنگ بندی چاہتے ہیں تاکہ یوکرین کو دوبارہ مسلح کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ صدر پوٹن نے واضح کیا ہے کہ دوناسٹک، خیروسن، کوہانسک اور زافورئحیہ اولبلاسٹ کی روس میں شمولیت کی نئی حد بندی کو تسلیم کیا جائے، جبکہ خئیو کی نیٹو میں شمولیت سے انکار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے، صدر پوٹن نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کےلیے ضروری قرار دیا ہے، کیونکہ عارضی جنگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغرب عارضی جنگ بندی کے بعد یوکرین کو دوبارہ مسلح کرنا چاہتا ہے، یوکرین کے مسئلے کا مکمل و مستقل حل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ: اینفلوئنسرز کو پیوٹن کے حق میں پراپیگینڈا کرنے کا کتنا فائدہ ہو رہا ہے؟
انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک نے سربیا سے کوسو پارلیمنٹ کی آزادی کو تسلیم کیا، تاہم دوناسٹک، خیروسن، کوہانسک اور زافورئحیہ کے استصواب رائے کو تسلیم کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔