تین ججز نے سپریم کورٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عطااللہ تارڑ

اتوار 23 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تین ججز نے سپریم کورٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ عدالتی فیصلوں پر ججز کے خاندانوں کا اثرانداز ہونا قابل مذمت ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آج صبح سے سوشل میڈیا پر جو آڈیو لیک سامنے آئی ہے اسکی باتیں افسوسناک ہیں۔ چند ماہ سے یہ تاثر عام تھا کہ مخصوص ججز اور ان کی فیملیز تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

‘آڈیو کے مطابق چیف جسٹس صاحب کی ساس پی ٹی آئی کے جلسہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے جلسہ کا احوال چیف جسٹس کو بتایا اور ایک اور جج سے بھی رابطہ کیا۔ عدالتی فیصلوں پر فیملیز کا اثرانداز ہونا قابل مذمت ہے۔’

عطااللہ تارڑ کے مطابق تریسٹھ اے کی تشریح سے اب تک جتنے بھی عدالتی معاملات ہوئے اس سے ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچا ہے۔ فل کورٹ بنانے کی درخواست کی جاتی ہے تو چیف جسٹس اس سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

‘آڈیو سے یہ تاثرابھرتا ہے کہ۔مخصوص جج صاحبان جلد الیکشن کرا کے عمران خان کو اقتدار تک لے جانا چاہتے ہیں۔ آئین کے مطابق پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے قانون سازی پر سوالات نہیں اٹھا جا سکتے۔’

 

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت تقسیم ہو چکی ہے اور تین ججز نے سپریم کورٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ‘سوال یہ ہے کہ آڈیو کی تحقیقات کون کرے گا۔ ججز کے خلاف ریفرنس دائر ہوئے لیکن چیف جسٹس اس کی سماعت نہیں کر رہے۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp