کرسٹیانو رونالڈو پر سعودی عرب میں ’عوامی بے حیائی کے جرم‘ کا الزام

اتوار 23 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ٹیم النصر کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے حالیہ سعودی پرو لیگ میچ کے دوران مخالف ٹیم الہلال کے حامیوں کی طرف فحش اشارہ کرنے کے الزام کے بعد یہاں تک تنقید کی زد پہ آگئے ہیں کہ بڑی تعداد میں شائقینِ کھیل نے ان کی سعودی عرب سے دربدری کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے۔

38 سالہ رونالڈو نے جدہ میں مقیم ٹیم کے لیے پورے 90 منٹ کھیلے جب وہ سعودی عرب کے موجودہ چیمپیئن سے 2 کے مقابلہ میں بغیر کوئی گول کیے ہار گئے۔ ان کے مانچسٹر یونائیٹد کے سابقہ ساتھی اوڈین ایگھالو نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول اسکور کرکے رواں موسم گرما میں لیونل میسی کو سعودی عرب کے لئے مائل کرنے کی کوشش کرنے والی ٹیم کے تینوں پوائنٹس پر مہر لگادی۔

سعودی شائقین نے بھی پورے میث کے دوران رونالڈو کو دیکھ کر ارجنٹینا کے لوائنل میسی کے حق میں نعرے بلند کیے،کیونکہ عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر مسلسل دوسرے میچ میں نہ صرف کوئی گول کیے بغیر چلے گئے بلکہ مخالف کھلاڑی پر ریسلنگ کے ہیڈلاک جیسے  چیلنج کے بعد انہیں ریفری نے انہیں پیلا کارڈ بھی دکھایا۔

لیکن بدقسمتی نے رونالڈو کا پیچھا میچ کے اختتام کے بعد جاری رکھا۔ تماشائیوں کے اسٹینڈز سے فلمائی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ رونالڈو پچ سے باہر نکلتے ہوئے بظاہر الہلال کے حامیوں کی جانب سے میسی کے حق میں نعروں کے جواب میں ایک مبینہ طور پر فحش اشارہ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس نوعیت کے اشارے کو شائقین کی جانب سے منظر عام پر ایک انتہائی نازیبا رویہ سے تعبیر کیا گیا جو انہوں نے بظاہر اپنے حریف میسی کے حق میں نعروں سے شاید تنگ آکر روا رکھا۔ اس واقعہ کے بعد سعودی شائقینِ فٹبال کی جانب سے رونالڈو کو اس مبینہ فحش اشارے کی سزا اور یہاں تک کہ سعودی عرب سے دربدر کرنے کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔

وکیل نواف بن احمد نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا: ’یہ عوامی بے عزتی کا جرم سمجھا جاتا ہے، اور یہ ان جرائم میں سے ایک ہے جس کا ارتکاب اگر کسی غیر ملکی سے ہوتا ہے تو گرفتاری کے بعد اسے ملک بدر کردیا جاتا ہے۔‘

تاہم ایسے میں کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے ان کے دفاع میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعہ کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ’رونالڈو انجری کا شکار ہیں۔ الہلال کے فٹبالر گستاوو  کے ساتھ ان کا چیلنج ایک انتہائی نازک حصہ پر لگنے والی ایک ضرب سے شروع ہوا۔ یہ تصدیق شدہ خبر ہے۔ جہاں تک مداحوں کی وضاحتوں کا تعلق ہے، وہ جو چاہیں سوچنے کے لیے آزاد ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp