اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif welcomes the Crown Prince of Abu Dhabi H.E. Sheikh Khalid Bin Muhammad Bin Zayed Al Nahyan at Noor Khan Base in Islamabad. pic.twitter.com/imt2xNMZDO
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 27, 2025
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (UAE) کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
ولی عہد پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر وسیع تر بات چیت کریں گے تاکہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
دورے کے دوران کئی معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ مختلف شعبوں میں طویل المدتی تعاون کے لیے موجودہ مضبوط ڈھانچے کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ ان سے مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے نئے مواقع کھلنے کی توقع ہے جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
مزید پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہمیشہ باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ خواہشات حامل رہے ہیں۔ ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعاون کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو بڑھتی ہوئی شراکت داری اور مضبوط عوامی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔