وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے کی خبریں غلط ہیں، مریم اورنگزیب

پیر 24 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے سے متعلق خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن پر اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔

ان میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد تمام تیاریں مکمل کر لی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس قسم کی تمام اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اتحادیوں سے ایسی کوئی مشاورت نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp