قبل ازیں قومی ادارے سپارکو کی جانب سے بھی مطلع کیا گیا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے۔
ترجمان کے مطابق آج چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔