وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی برائے پرائس اینڈ کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، مہنگی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں سیل جبکہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ اس دفعہ رمضان المبارک میں نگبان رمضان پیکج کے تحت پنجاب بھر میں 30 لاکھوں لوگوں کو 10 ہزار روپے ان کی دہلیز پر دئے جائیں گے،یہ پیسے پی آڈر بنا کر پوسٹ آفس کے ذریعے لوگوں کو دیے جارہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ لوگوں تک 10 ہزار روپے پہنچا دیے گئے ہیں،ہمارا ٹارگٹ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 لاکھ لوگوں کو 10 ہزار روپے کا پے آڈر پہنچا دیا جائے، پنجاب بھر میں 20 ہزار کے قریب ایسے پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں جہاں سے پے آڈر کیش ہوسکے گا۔
بینظیر انکم اسپورٹ سے ڈیٹا نہیں لیا گیا
یہ 30 لاکھوں لوگ وہ ہیں جو غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، پچھلے رمضان المبارک میں بینظر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے جو لوگ رجسٹرڈ تھے ان کو ریلیف دیا گیا تھا لیکن اس دفعہ بینظر انکم اسپورٹ پروگرام سے کوئی ڈیٹا نہیں لیا گیا یہ پنجاب حکومت نے اپنی سکورٹنی کر کے ان لوگوں کو رجسٹرڈ کیا ہے جو کسی دوسرے پروگرام کے تحت امداد نہیں لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں چاروں صوبے عوام کو کیا ریلیف دیں گے؟
یہ 30 لاکھ لوگ پہلی دفعہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت رجسٹرڈ ہو ئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال رمضان المبارک میں راشن بیگ بناکر لوگوں کے گھروں تک پہنچائے گئے تھے، جس پر خرچہ کافی زیادہ آیا تھا جس کی وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ لوگوں کو پیسے دیے جائیں تاکہ وہ خود جاکر اپنی رمضان المبارک کی خریداری کریں۔
پنجاب کے 25 اضلاع میں ماڈل بازار بنائے گئے ہیں
وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 10 کے قریب ماڈل بازار لگائے گئے ہیں جن کے اندر رمضان بازار کے الگ سے اسٹال لگائے گئے ہیں، ان اسٹالز پر ڈی سی ریٹ کے مطابق پھل ،سبزیاں اور اشیائے خورونوش ملیں گیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد سے قبل کوئٹہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
’یہ اسٹالز پنجاب کے 25 اضلاع میں لگائے گئے ہیں، جن اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں پر رمضان بازار الگ سے لگائے گئے ہیں ، میں اور میری ٹیم ہر ضلع میں جائے گئی ماڈل بازا اور رمضان بازاروں کا وزٹ کریں گے، چیزوں کی قمیتوں اور معیار کے حوالے سے سختی سے عمل کیا جائے گا ۔‘
گران فروشی کرنے والے کے سخت کارروائی ہوگی
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، جو دوکاندار مہنگی اور غیر معیاری اشیا فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا، اس کی دوکان پورے رمضان المبارک کے مہینے میں سیل رہے گی اور ان کے کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔