ملک بھر میں 3 مارچ کو بینک کیوں بند رہیں گے؟

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے دوسرے دن یعنی 3 مارچ بروز پیر کو ملک بھر میں بینکوں میں تعطیل ہو گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ رمضان کے شروع میں بینکوں میں زکوٰۃ کٹوتی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بینک روزمرہ لین دین کے لیے بند رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا تھا۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا جس کے مطابق یکم رمضان کو اگر آپ کے سیونگ اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

مزید پڑھیں: صدقہ اور زکوۃ میں کیا فرق ہے؟

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے مطابق بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کے اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔ بینکوں کو بھیجےگئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ زکوٰۃ کی مد میں کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp