کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی دنوں سے پھیپڑوں کی انفکیشن اور نمونیا کی وجہ سے شدید بیمار تھے تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آگئی ہے۔
ویٹیکن سٹی سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت اتوار کے روز بحال ہوگئی اور انہیں مکینکل وینٹلیشن سے ہٹایا گیا تاہم انہیں سپلیمنٹری آکسیجن کی فراہمی تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی
بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بخار بھی اتر گیا ہے جس کے بعد اتوار کی صبح وہ عبادات میں بھی شریک ہوئے۔
تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوپ ابھی مستقل طور پر تندرست نہیں ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے ان کی حالت بگڑنے کا امکان اب بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس علالت کے باعث 14 فروری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔