گولا بجا کر سحری اور افطار کا اعلان، ڈی آئی خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایسے ہی گولا بجا کر سحری و افطاری کی اطلاع دینے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی  جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ پرانی روایات کو قائم رکھنا اچھی چیز ہے جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں بھی سحری و افطاری کے لیے ایسے ہی گولوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

صفورا صدف لکھتی ہیں کہ ایک وقت تھا جب اس گولے کی آواز پر سحری اور افطاری کرتے تھے اور اب ٹی وی لگا کے اذان کا انتظار کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ پرانی روایات قائم رکھنے پر مبارک ہو۔

 https://Twitter.com/sibghatullah192/status/1896257310336671882

 عابد نامی صارف نے لکھا کہ ایسا صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شہر میں ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp