پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
یہ بھی پڑھیں مصدق ملک سے مذاکرات، پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مذاکرات کیے ہیں، اس موقع پر اوگرا کے چیئرمین اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔
اب مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے بھی رائے لی جائےگی۔
واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟
دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے ہیں، جس کے بعد ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔