آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کو شرمناک شکست کے بعد ٹیم کی سرجری کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے باعث عاقب جاوید کو ہی ہیڈ کوچ برقرار رکھا جائےگا، جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ٹی20 ٹیم کی قیادت شاداب خان کو مل سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اب محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائےگا، جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اورعباس آفریدی ٹی20 اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی ٹی20 اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ کے لیے ممکنہ ٹی20 اسکواڈ میں شاداب خان کپتان ہوں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر یوسف بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں قومی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں شکست کی وجہ کیا ہے؟ وسیم اکرم کا بڑا دعویٰ
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔