کوئٹہ: کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے ایک کانکن جاں بحق3 بے ہوش ہوگئے

منگل 25 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ:مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق تین بے ہوش ہوگئے۔جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے کانکنوں کو سول اسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق کانکن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ۔بے ہوش ہونے والے کانکنوں میں احسان اللہ ولد جان محمد قوم اچکزئی،امین اللہ ولد نعمت اللہ قوم بارکزئی اور عبدالستار ولد محمد عیوض شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp