عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت جو حرکتیں کررہی ہے اس سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں، کیوں کہ اس وقت عمران خان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دے کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو 10 دن ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، فیصل چوہدری

انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ اس وقت تو صورت حال یہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عمران خان کی فیملی کو لوگوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ جیل حکام عمران خان کو اخبار تک پڑھنے کے لیے نہیں دے رہے، اہلیہ سے ان کی ملاقات دو بار ملتوی ہو چکی ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت کے احکامات کے باوجود عمران خان کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جارہی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کچھ بھی کرلے لیکن عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات سے متعلق اپنا کردار ادا کرے، بانی پی ٹی آئی عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں غریبوں کو احساس پیکج دیا تھا، اس وقت بھی خیبرپختونخوا حکومت 10 ہزار روپے فی خاندان دے رہی ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے صرف 5 ہزار روپے دیے جارہے ہیں جو شرمناک ہے، ذاتی تشہیر کے بجائے حکومت رقم عوام پر خرچ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل