اسرائیل: چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک،4 زخمی

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے شہر حائفا میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی چرچ حملہ: اسرائیل مخالف پادری چاقو حملے میں معجزاتی طور پر کیسے بچ نکلے؟

اسرائیلی پولیس کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی بندرگاہی شہر حائفا میں چاقو کے ایک حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 4  زخمی ہو گئے، حملہ آور ایک اسرائیلی شہری تھا، جو کئی ماہ بیرون ملک گزارنے کے بعد حال ہی میں اسرائیل واپس لوٹا تھا۔

حملہ آور نے حائفا کے مرکزی بس اسٹیشن میں کئی افراد پرچاقو سے حملہ کیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی  ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں چاقو سے حملے میں 2 بچے ہلاک، 9 افراد زخمی

پولیس کے مطابق حملہ آور حائفا کے مشرق میں عربی بولنے والی دروز اقلیت کے ایک بڑے شہر شفارعم کا رہائشی تھا، جس نے گزشتہ چند ماہ بیرون ملک گزارے اور گزشتہ ہفتے اسرائیل واپس آیا تھا۔

پولیس کا موقف ہے کہ یہ ’دہشتگرد‘ حملہ ہے جبکہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp