گوادر میں سمندری طوفان کا خدشہ،ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

منگل 25 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ فشریز نےگوادرکے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ 25 سے 26 اپریل تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے مطابق 25 سے 26 اپریل تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔ محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے بھی ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوادر کے سمندر میں زیادہ طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اور ’اورماڑہ‘ نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جے ایم آئی سی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیر 25 سے 26 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں انجن، جال و ماہی گیری کے دیگر آلات محفوظ کر لیں۔ کسی بھی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر لی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی