بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی پرفارمنس نے مداحوں کو خوش کردیا۔ فلم رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔
فلم کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا گانا ’زہرہ جبیں‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلور رنگ کا شاندار لباس پہنا ہے اور وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟
فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے۔ اس گانے کو نقاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔ ساجد ناڈیاوالا پروڈیوسر ہیں جبکہ اے آر موروگاداس نے ہدایتکاری کی ہے۔
یاد رہے کہ سکندر کا ٹیزر 27 فروری 2025 کو ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ پریتک ببر، ستیہ راج، کاجل اگروال اور دیگر اداکار نظر آئیں گے۔














