ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی، ویڈیو وائرل

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے اسلام آباد کے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے جسے بھرا جا رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے تو اس ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔

خان نامی صارف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک بارش کے باعث بیٹھ جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ٹھیکیدار کو پکڑو‘۔

خاور اظہر نے طنزاً لکھا کہ بھائی اگر کام کی یہ کوالٹی تھی تو نام کسی پاکستانی بھائی کا ہی رکھ لیتے ویسے ہی اتنے عظیم دوست کو رسوا کیا۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ تعمیراتی کاموں میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔ امید ہے مستقبل میں احتیاط برتی جائے گی۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان انٹرچینج منصوبہ کی تکمیل کا دورانیہ 180 روز مقرر کیا گیا تھا لیکن اسے 84 دنوں میں مکمل کر لیا گیا، اس منصوبہ میں ایف ٹین سے منسلک 4.3 کلومیٹر کی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی تھیں اور بارش کے پانی کے نکاس کے لیے 2 کلومیٹر لمبے نالے بھی بنائے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل