عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کے پی حکومت نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کی منظوری دیدی

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔

علیمہ خان نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان کو اس بات کا علم کیسے ہوا، شاید انہوں نے اخبار میں پڑھا ہو، لیکن ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے نہ خود کبھی ایسا کیا اور نہ ایسے کاموں کو پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کابینہ نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سابق وزیراعظم عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دی تھی۔

بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف ارباب فیملی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

ارباب نیاز کے بیٹے اور پشاور کے سابق میئر ارباب طارق نے کہا تھا کہ وہ عدالت میں ارباب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp