پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسف زئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی یا مسرت جمشید چیمہ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع
عمران خان کی وکیل تابش فاروق نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی نے مشتعال یوسف زئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے اپنے 4 فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔
تابش فاروق نے کہاکہ نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج جیل میں ہونے والی ملاقات میں بشریٰ بی بی نے کہاکہ آج سے مشعال یوسف زئی ان کی ترجمان نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ مشعال یوسف زئی اس سے قبل بشریٰ بی بی کی ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں، وہ اس وقت مشہور ہوئیں جب 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران انہوں نے بشریٰ بی بی کے ساتھ سفر کیا۔
یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا
مشعال یوسف زئی کو پارٹی کے اندر مزاحمت کا سامنا تھا، جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ان کے مخالف تھے وہیں مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ تھا کہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف نہیں بلکہ وہ ہیں۔