محمد یوسف جو اسلام قبول کرنے سے پہلے یوسف یوحنا کے نام سے جانے جاتے تھے، ایک مایہ ناز سابق پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کی قوم کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 24 سنچریاں اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سنچریاں کررکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے بابر اعظم ٹیسٹ میں میرا ریکارڈ توڑے، محمد یوسف
وہ اپنے کیریئر میں غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ ہمیشہ صاف ستھرے کردار کے حامل تھے، انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ ہمیشہ ان کھلاڑیوں کے بارے میں مثبت بات کرتے رہتے ہیں جو اب کھیل رہے ہیں یا ریٹائر ہوچکے ہیں۔
محمد یوسف اپنی ذاتی زندگی میں بڑی تبدیلی سے گزرے ہیں، انہوں نے اسلام قبول کیا جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اور تب سے وہ تبلیغ سے وابستہ رہے اور داڑھی بھی رکھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی
محمد یوسف کے مطابق صرف ایک کام سے ان کی زندگی بدل گئی اور وہ اسلام قبول کرنا تھا، اسلام قبول کرنے کے ساتھ ہی وہ اتنے سارے ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد یوسف کے مطابق اسلام کی طرف ان کا سفر اور اسلامی اصولوں کے مطابق داڑھی رکھنے کا فیصلہ بڑے عوامل تھے۔