معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔
یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں
پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق انہوں نے گولیوں کی بھاری مقدار کھا کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔
گلوکارہ گھر پر اکیلی موجود تھیں، جب ان کے شوہر کو واقعے کا علم ہوا تو وہ بھی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں۔
پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
محض 5 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 44 سالہ گلوکارہ کلپنا مشہور بھارتی گلوکار ٹی ایس راگویندر کی بیٹی ہیں۔
گلوکارہ دنیا بھر میں مقبول ہیں، وہ اب تک 1500 سے زیادہ گیت گا چکی ہیں، جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں 3 ہزار سے زیادہ شوز کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بالی ووڈ اداکارہ زینت امان گزشتہ روز موت کے منہ سے کیسے واپس آئیں؟
گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہونے کی خبریں سامنے آنے پر ان کے مداح شدید پریشان ہیں، اور سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔