’شکریہ پاکستان‘، چیمپیئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمیپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی ہے اور ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

 ویڈیو میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات اورشائقین کا جوش و جذبہ دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو کا اختتام چیمپیئنز ٹرافی کے ساتھ ’شکریہ پاکستان‘ کے جملے سے کیا گیا ہے۔

آئی سی سی سیفٹی اینڈ سکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے بھی پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے تاہم پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا، یہ ٹورنامنٹ بہت شاندار رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے ہوا تھا۔ جبکہ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اور فائنل میچ 9 مارچ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp