گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے: پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو عہدے سے ہٹانے اور نگران صوبائی حکومت کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار معظم بٹ ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گورنر نے اسمبلی تحلیل کے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن تاریخ نہیں دی۔ آئین پاکستان کے مطابق گورنر نگران حکومت قیام کے بعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے۔ گورنر نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے آئین کی خلاف وزری کی، گورنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو عہدے سے ہٹا کر صدر پاکستان قائمقام گورنر نامزد کریں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔ نگران حکومت کی 90 دن مدت ختم ہو چکی ہے، نگران وزارء اپنے دفاتر خالی کریں۔

درخواست میں صدر پاکستان، وفاقی حکومت، گورنر خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی