سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اداکارہ ماورا حسین

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ماروا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی فین ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کی تمام فلمیں دیکھی ہیں اور ان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ وہ کئی بار دیکھ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

ماورا حسین نے سلمان خان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ملک کو اچھا دکھانے کے لیے دوسرے ملک کو برا دکھانا ضروری نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ وہ رنبیر کپور کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین کی رومانوی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے بھارت میں باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد وہ متعدد بھارتی شوز میں انٹرویو دیتی نظر آئیں۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز کی گئی تھی تاہم یہ باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟

فلم کی دوبارہ ریلیز نے غیر معمولی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے صرف بھارت میں 5 دنوں میں 25.16 کروڑ روپے کما کر ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ یہ ماورا حسین کی پہلی اور آخری بالی ووڈ فلم تھی۔ اس کے بعد وہ پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی پر توجہ مرکوز کرلی۔ ان کے پاس یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری ہے۔ انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کو ایک طرف رکھ دیا کیونکہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل