وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے بعد وزارتوں میں ردو بدل کرکے وزرا کو نئے سرے سے قلم دان تفویض کردیے گئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق حنیف عباسی ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔ خالد حسین مگسی کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان مل گیا۔ معین وٹو کے پاس آبی وسائل کی وزارت ہوگی۔ قیصر احمد شیخ سے وزارت بحری امور واپس لے لی گئی، اب انہیں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔
جنید انوار کو میری ٹائم افیئرز کی وزارت دی گئی ہے۔ اورنگزیب کھچی کو قومی ورثہ و ثقافت کا وزیر بنایا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت ہوں گے۔ رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار کی وزارت دی گئی۔ عبد العلیم خان سے سرمایہ کاری بورڈ اور نجکاری کے قلمدان واپس لے لیے گئے۔ اب ان کے پاس صرف وزارت مواصلات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیےوفاقی کابینہ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟
مزید براں سردار محمد یوسف کو وزرات مذہبی امور اور بین الااقوامی ہم آہنگی کی وزارت دیدی گئی۔ شزہ فاطمہ خواجہ کو آئی ٹی کا و ٹیلی کام کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔ کھیل داس کوہستانی وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور ہوں گے۔
طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس کا قملمدان دیدیا گیا۔ پرویز خٹک مشیر برائے امور داخلہ ہوں گے۔ توقیر حسین شاہ کو مشیر برائے وزیراعظم آفس بنا دیا گیا ہے۔ محمد علی مشیر برائے نجکاری ہوں گے۔ مبارک زیب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور ہوں گے۔
ڈاکٹر مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا گیا۔ وہ اب وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ہوں گے۔ عبد الرحمن کانجو کو وزارت توانائی کا وزیر مملکت اور رشید احمد کو نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا وزیر مملکت بنادیا گیا۔ بیرسٹر عقیل ملک کو قانون و انصاف کا وزیر مملکت اور عون چوہدری اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کا وزیر مملکت ہوں گے۔ بلال اظہر کیانی ریلوے کے وزیر مملکت ہوں
یہ بھی پڑھیےباصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا،وزیراعظم
گے۔ مختار احمد برتھ کو وزیر مملکت برائے صحت و ریگولیشنز کا قملدان سونپ دیا گیا۔ جبکہ وجہیہ قمر کو وزیر مملکت وزارت تعلیم و تربیت ہوں گے۔
ہارون اختر کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم صنعت پیدوار، حذیفہ رحمان کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم وزارت ثقافت، جبکہ طلحہ برکی کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعظم پاکستان برائے سیاسی امور مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر پیر عمران شاہ، وزرائے مملکت شزرہ منصب اور ارمغان سبحانی نے تاحال عہدوں کا حلف نہیں لیا۔ تینوں کابینہ اراکین کے حلف لینے کے بعد ان کے قلمدانوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔