پی ایس ایل 8 کے لیے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے، شاہین شاہ آفریدی

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پرفارمنس یا ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا، میری توجہ اس وقت اپنی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے مقامی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل 8 میں فینز کو لاہور قلندرز کی طرف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ہماری ٹیم پاکستان سپر لیگ کے لیے تیار ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں آٹھ نو کھلاڑی وہی ہیں جو پہلے بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں، جہاں ہمیں ضرورت تھی وہاں ہم نے نئے کھلاڑیوں کو لیا ہے، اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے۔

اب کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہوں، شاہین شاہ آفریدی

انہوں نے کہا کہ سکندر رضا اور لیام ڈاؤسن دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں، سکندر رضا کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ اچھا کھیلے۔

شاہین شاہ آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ابھی اپنی تیاریوں سے انجوائے کر رہا ہوں، وقت آنے پر چیزیں دیکھتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک