’انسپکٹر جی! مجھے دلہن دِلا دو‘، نوجوان درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اب تک آپ نے جائیداد، آپسی جھگڑے اور دشمنی وغیرہ کے کیس تھانے تک پہنچتے دیکھے اور سنے ہوں گے۔، تاہم اب ایک ایسا معاملہ تھانے پہنچا ہے جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا رواج کس ملک میں ہے؟

یہ معاملہ کسی جھگڑے یا دشمنی کا نہیں بلکہ شادی سے متعلق شکایت کا ہے، اس سلسلے میں ایک نوجوان اپنی شکایت درج کرانے کے لیے تحریری شکایت لے کر پولس اسٹیشن پہنچا تھا، نوجوان نے انسپکٹر کو بتایا کہ اس کی شادی نہیں ہورہی ہے، اس لیے وہ ایسی دلہن تلاش کرے جو ایم اے یا بی اے گریجویٹ ہو، یہ معاملہ ضلع میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

یہ معاملہ  بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے  گاؤں مادھو گنج سے  ہے۔ اس گاؤں کا رہنے والا نوجوان کافی دنوں سے شادی کی فکر میں تھا، یہ دیکھ کر کہ اس کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، اس نے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی شکایت لے کر تھانے پہنچا اور پولیس افسر سے درخواست کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب و غریب واقعہ کہاں پیش آیا؟

نوجوان  نے ایس ایچ او سے درخواست کی اور کہا کہ میری شادی نہیں ہو رہی۔ وہ کئی دنوں سے پریشان ہے۔ نوجوان نے تھانہ انچارج کے یادو کو بتایا کہ اس نے کئی بار کوشش کی ہے،وہ کسی پڑھی لکھی لڑکی سے شادی کرنے کے قابل نہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں ایسے میں وہ مدد مانگنے آیا ہوں۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ  اس کی شادی پڑھی لکھی لڑکی سے کرا دی جائے، نوجوان کافی دیر تک ہاتھ جوڑ کر تھانے میں التجا کرتا رہا۔ اس کی شکایت سن کر پولیس انسپکٹر کے کے یادو بھی حیران رہ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ