جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی شاہ میر عزیز جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مفتی شاہ میر بزنجو کو نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نمازِ عشا ادا کر رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے مفتی شاہ میر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
مزید پڑھیں: تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ایک زخمی
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیی گئی جبکہ مفتی شاہ میر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مفتی شاہ میر کے قتل کا واقعہ اس دن پیش آیا جب جے یو آئی نے خضدار میں گذشتہ ہفتے اپنے رہنما وڈیرہ غلام سرور اور اکوڑہ خٹک میں خود کش حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں سراپا احتجاج تھی۔