اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں باسمتی چاول سے لدا پاکستانی جہاز آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کی مونگلا بندرگاہ پہنچے گا

ترجمان کے مطابق 5 ماہ کے دوران ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہے، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو سراہا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تجارت اور عوامی روابط میں مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش اور پاکستان میں فروغ پاتے تعلقات پر بھارت سیخ پا

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp