پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواستوں پر 30 حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرکے مطابق پنجاب اسمبلی کی ٹکٹوں کا جائزہ لینے کے بعد 30 سیٹوں پر نئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ان میں سے 21 ٹکٹ تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ 9 ٹکٹ ان سیٹوں پر ہیں جن پر پہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 10 چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں طیبہ ابراہیم کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ اب پی پی 10 سے کرنل اجمل صابر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی پی 73 سرگودھا سے ملک خالقداد پلہار سے ٹکٹ واپس لے کر چوہدری سہیل اختر گجر کو جاری کر دیا گیا ہے۔
سرگودھا پی پی 79 کا ٹکٹ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ فیصل گھمن سے ٹکٹ لے کر نذیر احمد سوبھی کو جاری کر دیا گیا ہے۔
پی پی 101 سے حسان احمد سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے، اب شاہیر راؤ اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
پی پی 108 میں حافظ عطاء اللہ کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے کر ندیم آفتاب سندھو کو دے دیا گیا ہے۔
پی پی 118 کی نشست پر ٹکٹ کس کو ملے گا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا، تاہم چوہدری بلال اصغر وڑائچ سے ٹکٹ واپس لے کر حلقہ اوپن کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 118 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ کسی کو نہیں ملے گا۔ چوہدری اسامہ حمزہ گروپ کے اسد زمان چیمہ اور چوہدری بلال اصغر وڑائچ دونوں آزاد الیکشن لڑیں گے کو جیتا وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گا۔
شیخوپورہ پی پی 137 سے بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ تبدیل کیا گیا ہے۔ ملک محمد اقبال سے ٹکٹ واپس لے کر ابوذر مقصود چدھڑ کو جاری کیا گیا ہے۔
پی پی 185 اوکاڑہ 3 سے راؤ حسن سکندر کے ٹکٹ پر نظر ثانی کی درخواست بھی منظور کرکے چوہدری سلیم صادق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی پی 198 ساہیوال 3 سے پہلے ارشاد حسن کاٹھیا کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم اب محمد یار تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
پی پی 201 سے بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی پی 201 ساہیوال 6 سے عادل سعید گجر سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ اب پی پی 201 سے میجر سرور تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
پی پی 257 سے چوہدری جہانزیب راشد کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم چوہدری جہانزیب راشد سے ٹکٹ واپس لے کر گل جہانزیب کو جاری کر دیا گیا۔
چئیرمن تحریک انصاف نے پی پی 176 اور 177 کے ٹکٹ بھی تبدیل کر دئیے ہیں۔ پی پی 176 سے چوہدری اشفاق کمبوہ کی جگہ مہر محمد سیلم کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔ مہر محمد سیلم تین دفعہ صدر ڈسرکٹ بار رہ چکے ہیں۔
پی پی 177 سے التوا میں رکھا جانے والا ٹکٹ بیرسٹر شاہد مسعود کو دے دیا گیا ہے۔ سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد حسین ڈوگر کو پی پی 177 کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ پی پی 176 شہر کا ٹکٹ تبدیل ہونے پر کارکنان پریشان ہیں اور مقامی تحریک میں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے۔
حلقہ پی پی 266 سے رئیس محمد اکمل رند سے تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس غلام محی الدین خان سولنگی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
فیروزوالہ حلقہ پی پی137 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملک محمد اقبال سے واپس لے کر ابوذر مقصود چدھڑ کو جاری کر دیا گیا ہے۔
پی پی 257 لیاقت پور سےجہانزیب گل سے ٹکٹ واپس لیکر راجہ محمد سلیم کو دیدیا گیا ہے۔