پاک سرزمین پر تمام مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا بلا تفریق حق ہے، خواجہ آصف

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی عزت و آبرو اس بات سے جانی جاتی ہے کہ اس کی نسلی اور مذہبی اقلیتیں کس حال میں رہ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کہیں نہ کہیں امتیازی سلوک اور متشدد رویے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اس مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تمام اقلیتیں آزادہیں، ہمیں رنگ و نسل، ذات پات سے بالا تر ہو کر آگےبڑھناہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے آئینی اسمبلی میں اپنے پہلے خطبے میں اقلیتوں کے حقوق پر گفتگو کی، ہماری اسمبلی کے پہلے اسپیکر ہندو اور سپریم کورٹ کے ایک دیانتدار چیف جسٹس مسیحی تھے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ اقلیتیں اس سرزمین پر ہنسی خوشی رہیں اور اس مٹی پر ان کا بھی اتنا حق ہو جتنا اکثریت کا ہے۔

خواجہ آصف نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جس طرح اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے یہ ملک اور صحت مندانہ معاشرے کے قیام کے لیے خوش آئند ہے، ہماری ترجیح ہے کہ تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہو اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp