دانش تیمور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دانش تیمور مشہور پاکستانی ٹیلیویژن ایکٹر ہیں، جنہیں  ڈراموں میں اپنی زبردست پرفارمنس کے لیے سراہا جاتا ہے۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں دیوانگی، عشق ہے، راہ جنون، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، جان نثار اور کیسی تیری خودغرضی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟

دانش کی شادی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان سے ہوئی ہے اور ان سے ان کے دو پیارے بچے ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن میں دانش نے اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے مصروف شیڈول سے مشکل سے وقت ملتا ہے۔

اس حوالے سے دانش تیمور کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے فارغ وقت ملتا ہے میں عائزہ کے ساتھ باہر جاتا ہوں۔ ہم اپنے معمولات میں بہت مصروف ہیں۔ ہم دونوں رات دیر سے گھر آتے ہیں، لیکن ہم ایک یا 2 گھنٹے ساتھ گزارنے کو یقینی بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان سے کیا رشتہ ہے؟ چاہت فتح علی خان بول پڑے

دانش کے مطابق ہم اچھی موسیقی سنتے ہیں۔ ہم زیادہ نہیں کھاتے، لہذا یہ خالصتاً ہمارا وقت ہے جہاں ہم صرف بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا وقت خصوصی طور پر ہمارا ہو، جہاں ہم واقعی ایک پرسکون ماحول میں ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوسکیں۔

دانش تیمور کے مطابق میرے خیال میں ہمیں اپنوں کے درمیان وفاداری کے ساتھ معیاری وقت گزارنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے