دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، بیٹنگ کوچ اور ٹی20 کپتان بھی تبدیل
پاکستان ٹی20 اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری ہے، کیمپ کے تیسرے روز پاکستانی اسکواڈ نے شرکت کی۔
ٹریننگ کیمپ کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹارگٹس دیے، جبکہ بلے بازوں نے بیٹنگ کی۔
ٹریننگ کیمپ میں بولرز نے بولنگ کی پریکٹس کی، جبکہ پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچز کے بعد موقع کیوں نہیں دیا، حفیظ کا ایک اور انکشاف
قومی ٹیم کے کیمپ کا کل آخری روز ہے، قومی اسکواڈ کل رات 8 بجے سے 11 بجے تک پریکٹس کرےگا۔