چیمپیئنز ٹرافی انڈیا کے نام: ’ایسے لگ رہا تھا کہ مہمان بھی انڈیا میزبان بھی انڈیا‘

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل سنہ 2013 میں بھی انڈیا ہی اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم تھی۔

انڈیا کی جیت پر سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی ٹیم کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رحیق عباسی لکھتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کا سابقہ چمپیئن پاکستان تھا۔ اس دفعہ چمپیئن ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا لیکن انڈیا نے پاکستان آئے بغیر اس سال چمپیئن ٹرافی کا ٹائٹل پاکستان سے چھین کر حاصل کر لیا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ہوتا ہے ملکی وقار کا تحفظ  جو محسن نقوی کے ذریعے ان کے مالک  کر رہے ہیں۔

ایاز خان لکھتے ہیں کہ آئی سی سی نے دبئی میں انڈیا کو چیمپیئنز ٹرافی جتوا دی، ہم صرف میزبان تھے۔

اسد چوہدری نے لکھا کہ انڈیا چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 4 وکٹوں سے جیت گیا۔ پاکستان کا سجایا میلہ ہر جگہ اپنی مرضی چلا کر انڈیا نے لوٹ لیا یہ ہوتی ہے ’سٹرٹیجک پلاننگ‘ اور پرفارمنس کا امتزاج، ہر چیز میں مرضی منوائی۔ سارے میچز کے لیے ایک ہی وینیو دبئی چنا۔ پھر سب میچز میں ناقابل شکست رہتے فائنل بھی جیت لیا۔

صارف نے مزید کہا کہ 6 وکٹیں گرنے کے بعد بھی کے ایل راہول اور رویندر جدیجہ کھیل رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شرم آنی چاہیے۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پاکستان کا ٹورنامنٹ سے باہر ہو کر چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کرنا ایسے ہی تھا جیسے اپنی محبوبہ کی شادی میں خود ہی کرسیاں لگانا۔

عباس آرائیں نے لکھا کہ انڈیا چمپیئن ٹرافی جیت گیا اور میزبان ملک کا ایک بندہ بھی اسٹیج پر نظر نہیں آیا۔ ایسے لگ رہا تھا کہ مہمان بھی انڈیا میزبان بھی انڈیا اور چیمپیئن تو ہے ہی انڈیا۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ فائنل کے تکلف کی کیا ضرورت تھی۔ اسی طرح ٹرافی انڈیا کو پکڑا دیتے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا