سوات کے علاقے کبل میں پیر کو دھماکے کے نتیجے میں مہندم ہونے والی سی ٹی ڈی تھانے کی عمارت کا ملبہ 70 فیصد ہٹا دیا گیا جبکہ واقعے کی انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

تباہ شدہ عمارت میں ناکارہ بارود تلف کرنے کے لیے پاک فوج کی ٹیم جان کی پرواہ کیے بغیر شبانہ روز کام کر رہی ہے۔
پاک فوج کے تکنیکی ماہرین، امدادی اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے برق رفتاری کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ٹی ڈی عمارت کے گراونڈ اور فرسٹ فلور کو کلیئر کر دیا۔
عمارت کے بیسمنٹ کے حصے میں ملبہ ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے۔ کام کے دوران عمارت میں دبی ہوئی 5 گاڑیوں کو بھی نکال لیا گیا۔















