پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 31 مارچ سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق لاہور سے گلگت روٹ پر پروازیں ہفتے میں 2 بار یعنی پیر اور بدھ کو چلیں گی، جبکہ لاہور سے اسکردو کی پروازیں جمعرات اور اتوار کو ہوں گی۔ پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان
اس کے علاوہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے اور اطلاعات کے مطابق ایئر لائن لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی ٹرمینل 4 استعمال کرنے کے لیے انتظامات کررہا ہے۔
پی آئی اے برطانوی حکومت کی جانب سے پابندیاں ہٹنے کے بعد براہ راست اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کرے گا۔ تاہم حتمی فیصلہ برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ مکمل کرنے بعد ہوگا۔