مرد کی 4 شادیوں پر اداکارہ فضا علی کی جذباتی گفتگو، ویڈیو وائرل

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 معروف اداکارہ و ماڈل فضا علی نے نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 4 شادیوں کے شوقین حضرات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

فضا علی نے کہا کہ اسلام میں مرد کو 4 شادیوں کی اجازت ہے، انہیں 4 شادیاں کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ اور ایسی عورتوں کو اپنانے کا کہا گیا ہے جو یتیم ہیں، مسکین ہیں، بے سہارا ہیں، بیوہ ہیں یا طلاق یافتہ ہیں تاکہ ان خواتین کو سہارا مل سکے اور ان کے لیے گھر کا انتظام ہو سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے مرد اپنی زیادہ شادیوں پر خوشی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام بیویوں کو خوش رکھا ہوا ہے اور وہ مزید شادیاں کریں گے۔

فضا علی نے کہا کہ آم کا درخت لگا ہوا ہے کیا کہ 4,4 شادیاں کریں گے؟ کیوں مرد 4 شادیاں کریں گے؟ مرد حضرات پہلی بیوی کو طلاق دے کر پھر دوسری شادی کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مرد ایک ہی شادی کرے اور ایک بیوی کو خوش رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بیوہ یا طلاق یافتہ عورت کا سہارا بننے کے لیے دوسری شادی کرتا ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ عیاشی کے چکر میں دوسری شادی نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp